نیرہ نور ایک اللہ والی خاتون تھی اسکے منہ سے جو بات نکلتی پوری ہو کر رہتی ، نئیرہ نور کے شوہر شہر یار زیدی نے یادگار واقعات بیان کر دیے ۔۔۔۔ایک بار ہماری ملازمہ کی شادی تھی ، ایک معروف بزنس مین ہمارے جاننےو الے اور اکثر ہمارے گھر آجاتے ، نیرہ نے ایک روز انہیں کہا بھائی جان : آپ بھی ہماری ملازمہ کی شادی میں کچھ امداد کردیں اللہ آپ کو بہت دے گا ، وہ صاحب بولے ، بی بی ہم ایسے دولت لٹانے لگ جائیں تو کنویں بھی خالی ہوجائیں میں دیکھوں گا کیا ہوسکتا ہے ۔۔ انکے چلے جانے کے بعد نیئرہ کے منہ سے نکل گیا ، اللہ کرے گا تیرا دولت کا کنواں خالی ہو جائے گا ۔۔۔۔ چند سال کا عرصہ گزرا اور یہ مالدار ترین شخص لوگوں سے 500 اور 1000 روپے ادھار مانگتا پھرتا تھا ۔۔۔۔۔اسکے بعد شہر یار نئیرہ سے کہتے اللہ کے واسطے کسی کو بددعا نہ دیا کرو ۔۔۔۔۔۔
شہر یار زیدی بتاتے ہیں ۔۔۔ نئیرہ 10 سال کینسر کا مقابلہ کرتی رہیں ، کینسر انکے پورے جسم میں پھیل چکا تھا اور ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی تھی ، حال یہ تھا کہ انکے جسم کو ذرا سی حرکت دی جاتی تو وہ درد سے چیخ پڑتیں ، زندگی کے آخری چند گھنٹوں میں وہ کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں ڈاکٹروں نے ستم کیا اور کہہ دیاکہ اب انہیں یہاں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں آپ انہیں گھر لے جائیں ، یہ شدید بارشوں کے دن تھے اور ہر سڑک پر گھٹنوں تک پانی کھڑا تھا ، مجبور ہو کر شہر یار انہیں ایک ایمبولینس میں گھر کو لے چلے ڈرائیور کو ہدایت کی پیسے دوگنے لے لینا لیکن گاڑی کی رفتار پانچ کلو میٹر سے زیادہ نہ رکھنا ۔ کہیں مریضہ کو تکلیف نہ ہو لیکن گھر تک پہنچتے پہنچتے نیئرہ درد سے بے حال ہو چکی تھیں اور اسی رات انہوں نے گھر میں دم توڑ دیا ۔۔۔۔۔
شہر یار زیدی بتاتے ہیں کہ نئیرہ نور کے دادا آسام کے بہت بڑے جاگیردار تھے ، 1946 میں جب قائداعظم محمد علی جناح آسام گئے تو انکے دادا کے گھر میں قیام پذیر ہوئے ۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد جب پاکستان آئے تو اس عظیم شخصیت نے کسی چیز پر دعویٰ نہ کیا اور کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے ، حکومت اور اداروں کو بھی احساس نہ ہوا کہ انہیں کچھ الاٹ کرتے ۔۔۔۔۔ #fblifestyle
ہارون آباد/ قصور زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے سماجی شخصیات اور مخلوق خدا کی
چشتیاں شریف وطن عزیز سے محبت الفت اور وفاداری کا حقیقی اندازہ بیرون ملک ہوتا ہے لیکن جب انسان
چشتیاں شریف مظلوم لبنانیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جارحیت کا رک جانا خوش آئند ہے اسرائیل نے پوری
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں سالانہ امتحانات میں نقل کروانے والے گروہ کے دو اہم سرگنہ گرفتار
*امت محمدی کے 4,900,070,000 لوگ بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے ہفتہ 18 اپریل 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا