ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا تھانہ جات منچن آباد اورمیکلوڈ گنج میں کھلی کچہریوں کا انعقاد
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نےعوامی مسائل کے حل کے لیے تھانہ منچن آباد اور تھانہ میکلوڈ گنج کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ان کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو مٹانا اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کھلی کچہریوں میں دونوں تھانہ جات کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں، معززینِ علاقہ اور سائلین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، پولیس سے متعلقہ شکایات اور درخواستیں ڈی پی او کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او محمد عمران نے تمام سائلین کی شکایات کو فرداً فرداً انتہائی توجہ سے سنا۔ انہوں نے موقع پر موجود ایس ڈی پی او منچن آباد اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے افسران کو ہدایات دیں کہ شہریوں کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری ایف آئی آر (FIR) کا اندراج کیا جائے۔ تفتیش کے عمل کو شفاف بنایا جائے ، کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دی جائے اور تھانے پر آنے والے ہر شہری کو عزت و احترام دیا جائے کیونکہ پولیس کا اصل کام عوام کی خدمت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ، “عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر









