اے ماں تیرے حوصلے کو سلام :
چوہدری عبداللہ طاہر کو گولی لگنے کی خبر سن کر انکی والدہ صفیہ بی بی بیٹیوں اور ڈرائیور کے ہمراہ اوکاڑہ سے روانہ ہوئیں تو راستے میں کسی نے فون پر انہیں عبداللہ طاہر کے چل بسنے کی اطلاع دی ، وہ صرف اتنا کہہ پائیں ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘ بیٹیوں نے بے چین ہو کر پوچھا ماں کیا ہو گیا ۔ ماں نے حوصلے سے کہا ’’کچھ نہیں ۔اللہ خیر کرے گا دعا کرو ’’
اسکے بعد اس ماں جی نے راستے میں گاڑی کھڑی کروائی اور نماز بھی پڑھی یقینا اپنے رب سے دعا بھی کی ہو گی ، لاہور پہنچ کر جب بہنوں نے اپنے بھائی کی لا۔ش دیکھی تو چیخ پڑیں اور ماں سے کہا آپ نے ہمیں پہلے کیوں نہیں بتایا کہ ہمارا بھائی اس دنیا میں نہیں رہا ، ماں بولی : رونا تو تم نے تھا یہ صدمہ دیکھنا تھا میں اتنی دور سے کیسے تمہیں روتا پیٹتا دیکھتی آتی آخر ماں ہوں ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم اس بوڑھی ماں ، غمزدہ بہنوں اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]