October 7, 2026

بابرہ شریف فلمی دنیا کا خوبصورت چہرہ

FB_IMG_1785920648444

بابرہ شریف فلمی دنیا کا خوبصورت چہرہ
میں نے آج تک کسی بھی فنکار کی عام زندگی پر بات نہیں کی عام زندگی میں کون کیا کرتا ہے ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں

مختصر تعارف:
• اصل نام: کرن ملک • پیدائش: 10 دسمبر 1954ء، لاہور • آغازِ فن: 1973ء میں پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامہ “کرن کہانی” سے کیا اور جلد ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں
فلمی کیریئر:
تین عشروں پر محیط کیریئر میں انہوں نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ اپنی اداکاری، دلکش مسکراہٹ اور لاجواب پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں:
میرا نام ہے محبت، شمع، دیوانے دو، مس ہانگ کانگ، میری زندگی، وقت، سہیلی، مِس کولمبو

70 اور 80 کی دہائی میں وہ پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ انہوں نے 8 نگار ایوارڈز سمیت بے شمار اعزازات حاصل کیے۔

90 کی دہائی میں ان کی فلموں کی کامیابی میں کمی آئی، 1995 میں ہم نہیں یا تم نہیں اور 1996 میں سجاول کامیاب رہیں۔ ان کی آخری فلم گھائل تھی۔

آج کل وہ فلمی دنیا سے دور ایک پرسکون اور نجی زندگی گزار رہی ہیں، لیکن آج بھی لالی وڈ کی “نٹ کھٹ گرل” کے طور پر یاد کی جاتی ہیں۔
@پاکستان ذندہ باد پاکستانی فنکار پائندہ باد