مسکراتی ہوئی مرینہ خان پاکستان ٹیلی ویژن کی اُن لیجنڈ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دل جیتے
مرینہ خان 26 دسمبر 1962 کو پشاور میں پیدا ہوئیں ان کے والد کا تعلق پشتون خاندان سے تھا جبکہ والدہ انگلش نژاد تھیں
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے نشانِ حیدر سے کیا لیکن 1985 میں نشر ہونے والے شہرۂ آفاق ڈرامے تنہائیاں میں ثانیہ کے کردار نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی اس کے بعد دھوپ کنارے نجات تنہا اور تم سے کہنا تھا جیسے مقبول ڈراموں میں ان کی بہترین اداکاری نے انہیں پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل کر دیا
اداکاری کے ساتھ ساتھ مرینہ خان نے بطور پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہوں نےآئے گی بارات سیریز اور تنہائیاں نئے سلسلے جیسے کامیاب پراجیکٹس کی ہدایت کاری کی اس کے علاوہ وہ مرینہ مارننگز جیسے ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کر چکی ہیں
فلمی دنیا میں بھی مرینہ خان نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور لالا بیگم۔پنجاب نہیں جاؤں گی پرواز ہے جنون اور سپر اسٹار جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے
آج بھی مرینہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ان کی خدمات شائستگی وقار اور لازوال اداکاری کی بدولت بے حد عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے؟
13









