“شمیم آرا کامیاب اداکارہ و ہدایت کارہ کی آج برسی ہے :
22 مارچ 1938 کو علی گڑھ انڈیا میں جنم لینے والی ‘پتلی بائی’ کو نجم نقوی نے 1956 کی ‘کنواری بیوہ’ سے شمیم آرا کے نام سے متعارف کرایا،ایک محتاط اندازے کے مطابق شمیم آرا نے 90 فلموں میں کام کیا جن میں دو فلمیں پنجابی ‘جائیداد’ اور ‘تیس مار خان’ ہیں!ایس ایم یوسف کی پہلی فلم ‘سہیلی’ سے انہیں مزید شہرت ملی جو ان کی پہلی گولڈن جوبلی فلم بھی تھی،اس فلم سمیت ان کی کامیاب فلمیں بطور ہیروئین زمانہ کیا کہے گا،میرا کیا قصور،قیدی،آنچل،اک تیرا سہارا،پیغام،فرنگی،نائلہ
آگ کا دریا،لاکھوں میں ایک،دوراہا،دل میرا دھڑکن تیری،صاعقہ( شمیم آرا کی طور فلمساز پہلی فلم)
میرا گھر میری جنت،سالگرہ،وحشی،زندگی ایک سفر ہے وغیرہ ہیں!
شمیم آرا نے سہیلی کے لیئے بہترین معاون اداکارہ،
فرنگی،نائلہ،لاکھوں میں ایک اور صاعقہ کے لیئے بہترین اداکارہ اور بہترین فلمساز کے نگار ایوارڈز حاصل کیئے!
کامیاب اداکارہ کے علاوہ وہ کامیاب ہدایت کارہ بھی رہیں اور اس حیثیت سے انہوں نے ان فلموں کی ہدایات دیں!
جیئو اور جینے دو/پلے بوائے/مس ہانگ کانگ/
میرے اپنے/مس کولمبو/مس سنگاپور/لیڈی سمگلر
لیڈی کمانڈو/ہاتھی میرے ساتھی/بیٹا/آخری مجرا
منڈا بگڑا جائے/لؤ 95/ہم تو چلے سسرال/مس استنبول/ہم کسی سے کم نہیں/کرشمہ/دنیا ہے دل والوں کی/پل دو پل/کون بنے گا کروڑ پتی،
ہاتھی میرے ساتھی اور آخری مجرا کے لیئے انہوں نے بہترین ہدایت کارہ نگار ایوارڈز حاصل کیئے!
05 اگست 2016 کو طویل عرصہ بیمار اور کومہ
میں رہتے ہوئے لندن میں اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں اور وہیں آسودہ خاک ہوئیں!
ان پہ فلمائے کچھ نغمات!
“مست نظر موری پتلی کمر لچکائے رے”
(راز،مبارک بیگم)
“کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا”
(سہیلی،سلیم رضانسیم بیگم
“رات سلونی آئی،بات انوکھی لائی”
(زمانہ کیا کہے گا،ناہید نیازی و احمد رشدی)
“مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ”
(قیدی،نورجہاں)
“نگاہیں ملا کر بدل جانے والے”
(محبوب،نورجہاں)
“تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو بھلا کیا معلوم”
(آنچل، ناہید نیازی)
“اے دل کسی کی یاد میں ہوتا ہے بیقرار کیوں”
(اک تیرا سہارا،نسیم بیگم)
“کلی کلی منڈلانے بھنورا کہیں بھی چین نہ پائے”
(چنگاری،نورجہاں)
“آج میرے منڈھیرے کاگا بولے”
(شباب،نسیم بیگم)
“بن کے میرا پروانہ آئے گا اکبر خاناں
فرنگی…
شہناز شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ میزبان اور ہدایت کارہ ہیں۔شہناز شیخ نے ڈراما سیریل تنہائیاں
اسلامی سزائیں ملک میں امن و امان کی ربانی گارنٹی ہفتہ 08 اگست 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اور کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے سرگودھا میں منعقدہ پروقار
قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے زیر اہتمام لوک ورثہ