google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
7

سکھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)جشن عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی خوشی میں سکھر شہر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف اہم چوک چوراہوں، شاہراہوں اور سرکاری و دیگر عمارتوں کو برقی قمقموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، جس کے باعث شہر کا منظر دیدہ زیب ہوگیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر کے اہم مقامات پر خصوصی لائٹنگ اور چراغاں کا انتظام کیا گیا ہے۔مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر رنگ برنگی برقی روشنیاں نصب کی گئی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر سبز جھنڈوں اور دیگر آرائشی اشیاء کے ذریعے جشنِ میلاد کی مناسبت سے خصوصی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔جشن عید میلادالنبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی سکھر کے شہریوں میں بھی مذہبی جوش و جذبہ نمایاں نظر آرہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کو برقی قمقموں، سبز جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں گھروں پر محافلِ میلاد اور درود و سلام کی محافل بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بچے، نوجوان اور بزرگ جشنِ میلاد کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ ہمارے لیے انتہائی عقیدت اور محبت کا موقع ہے اور شہر کو خوبصورتی سے سجانے کا مقصد نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرنا ہے۔میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ عملے کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ شہریوں نے شہر کو برقی روشنیوں سے سجانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جشنِ میلاد کے دوران صفائی، ٹریفک اور سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی مؤثر بنایا جائے۔دوسری جانب مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر درود و سلام، ذکر و اذکار اور محافلِ میلاد کے ذریعے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو عام کیا جائے اور اس موقع پر امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام اجاگر کیا جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں