انصاف لائرز فورم کی جانب سے شہر اقتدار میں کامیاب کنونشن کے بعد وکلا کی کثیر تعداد نے ریلی کی صورت میں سپریم کورٹ تک اور الیکشن کمیشن کے افس تک مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت ائی ایل ایف کی تمام پاکستان اور صوبائی قیادت نے کی

‏پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بنانے کا پرائیویٹ ممبر بل منظور ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے صدرِ پاکستان کو منظوری کے لیے بھیجنے کی بجائے لفظ “نیشنل” پر صدرِ پاکستان کو الگ سے خط لکھ کر اعتراض کر دیا. اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے بل صدرِ پاکستان کو تجویز کے ساتھ بھیجا کہ اِسے منظور نہ کیا جائے