خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی جانب سے یوم عاشورہ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یوم عاشورہ کے دن ضلع خوشاب میں کل 65 جلوس جن میں 05 کیٹگری A کے، 4 کیٹگری B کے اور 56 کیٹگری C کے جلوس شامل ہیں جبکہ کل 38 مجالس شامل ہیں۔ یوم عاشورہ کے دن خوشاب پولیس کے 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان جن میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس شامل ہیں جو سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ جبکہ ٹریفک پولیس کے 100 کے قریب افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پولیس کو پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔ یوم عاشورہ کے دن جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے چھتوں پر ڈیوٹی مامور کی جائے گی اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو قنات، خاردار تار اور بیریئر لگا کر بند کیا جائے گا جبکہ جلوسوں کے روٹس کی بذریعہ سیف سٹی کیمرہ جات لائیو مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے 03 ٹیئرز میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ جلوس انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ 1100 رضاکاران جن کو خوشاب پولیس کی جانب سے ٹریننگ دی گئی ہے لوگوں کی جامع تلاشی کے لیےخوشاب پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی