*بلیک لسٹ ھونے والا ھیڈ محرر محمد خان ضلع کیماڑی تھانہ سعید اباد میں تعینات*
*راشی اور شرابی ھیڈ محرر علاقہ کیلئے ناسور بن چکا ھے۔*
*سابقہ ایس پی لیاری نے ھیڈ محرر محمد خان کو بلیک لسٹ قرار دیا*
*سعید اباد میں گٹکا، ماوا، جوا، سٹہ، فحاشی کے اڈے، ایرانی پیٹرول کی ہفتہ وار سیٹنگ شروع*
کراچی (اسٹاف رپورٹ) تھانہ سعید اباد میں تعینات راشی اور شرابی ھیڈ محرر محمد خان علاقہ کے سکون اور امن کیلئے ناسور بن چکا ھے۔ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے کا امن و سکون برباد اور عوام کا رہنا مشکل ہوگیا۔ واضح رہے کہ سابقہ ایس پی لیاری نے ھیڈ محرر محمد خان کو بلیک لسٹ قرار دیکر اسکی سروس بک میں انٹری کی تھی کہ کراچی کے کسی بھی تھانہ میں بطور ہیڈ محرر تعیناتی کے اہل نہیں ھے کیونکہ ھیڈ محرر محمد خان جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور جرائم پیشوں کے ساتھ روابط میں ملوث، بیٹر نما بلیک لسٹ قرار دیا گیا۔ بیشمار کمپلین اور کئی بار معطل ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بلیک لسٹ ھونے والا ھیڈ محرر محمد خان تھانہ سعید اباد میں تعینات کردیا گیا جو کہ سندھ پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہے؟ زرائع کے مطابق بیٹر نما بلیک لسٹ ھونے والا ھیڈ محرر محمد خان نے پورے سعید اباد کی حدود میں گٹکا، ماوا، جوا، سٹہ، فحاشی کے اڈے اور ایرانی پیٹرول کی ہفتہ وار سیٹنگ پر موکل دینا شروع کردی ھے۔ یاد رھے کہ پولیس میں چھپی چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکمہ پولیس ملکی و بین الاقوامی سطح پر بدنام ہورہی ھے۔