143

انصاف لائرز فورم کی جانب سے شہر اقتدار میں کامیاب کنونشن کے بعد وکلا کی کثیر تعداد نے ریلی کی صورت میں سپریم کورٹ تک اور الیکشن کمیشن کے افس تک مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت ائی ایل ایف کی تمام پاکستان اور صوبائی قیادت نے کی

انصاف لائرز فورم کی جانب سے شہر اقتدار میں کامیاب کنونشن کے بعد وکلا کی کثیر تعداد نے ریلی کی صورت میں سپریم کورٹ تک اور الیکشن کمیشن کے افس تک مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت ائی ایل ایف کی تمام پاکستان اور صوبائی قیادت نے کی۔ یہ ریلی انصاف کو انصاف دو کے نام سے نکالی گئی نکالی جانے والی ریلی نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ مسز نائلہ مشتاق احمددھون ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلا ہمیشہ ائین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتے ہیں یہ شدید گرمی اور رکاوٹیں وکلا کے جذبوں کو اور حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتی۔ اج وکلاء کی جم غفیر نے یہ ثابت کر دیا کہ وکلا ہمیشہ قانون اور ائین کی بالادستی کی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ریلی نے ایوان میں بیٹھے غیر انی اور فارم 47 کے منتخب کرائے گئے امیدواروں اور حکمرانوں کو ایک پیغام پہنچایا کہ یہ وکلا ان فارم 47 والوں کو نہیں مانتے جب تک اس ملک میں ائین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو جاتی یہ وکلا اپنی کاز اور اپنی مقصد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وکلاء نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور صرف ائین اور قانون کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ وکلاء نے کوئی حلف نہیں اٹھایا ہوتا لیکن حلف اٹھانے والوں کو ضرور جھنجوڑتے ہیں کہ اپ نے ائین پاکستان اور اللہ کے حضور حلف اٹھایا ہوا ہے کہ اپ ائین پاکستان اور حلف کے پابند رہیں گے۔ یہ عہدے اپ کو پاکستان کی عوام اپنے خون پسینے کی کمائی سے دیتی ہے اور اپ اس پاک زمین کے باسیوں کی عزتوں، قانون اور ائین کے رکھوالے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں