44

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو شہر میں عقیدت و احترام کا منفرد منظر دیکھنے میں آیا، جہاں شہر کی ہر گلی، محلے اور چوراہے پر نذر و نیاز اور ٹھنڈے شربت کی سبیلوں کا وسیع انتظام کیا گیا۔
ہندو اور مسلم برادری کے افراد مل کر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں نذر و نیاز تقسیم کر رہے ہیں۔ شہر کے مرکزی راستوں، مساجد، امام بارگاہوں اور اہم چوراہوں پر جگہ جگہ سبیلیں اور نذر کے اسٹال قائم کیے گئے ہیں، جہاں بچے، بزرگ، مسافر اور راہگیر فیضیاب ہو رہے ہیں۔

شہر کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ سامارو میں 9 محرم پر نذر و نیاز کی یہ روایت کئی دہائیوں سے جاری ہے اور ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق اس کارِ خیر میں حصہ لیتا ہے۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب سامارو کے عہدیداران نے بھی شہر کا دورہ کیا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر نے کہا کہ سامارو کی یہ بین المذاہب ہم آہنگی قابلِ فخر ہے، جہاں ہندو اور مسلمان مل کر محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھتے ہیں۔

دوسری جانب 9 محرم کے جلوسوں اور مجالس کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں