105

وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور , کمشنر IRD خالد نزیر نے مورخہ 11-07-2024 بروز جمعرات وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام “انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت صوبائی محتسب آفس رحیم یار خان میں بوقت 10 بجے صبح کھلی کچہری لگائی

وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور ,
کمشنر IRD خالد نزیر نے مورخہ 11-07-2024 بروز جمعرات وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام “انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت صوبائی محتسب آفس رحیم یار خان میں بوقت 10 بجے صبح کھلی کچہری لگائی اور مختلف وفاقی محکموں کے خلاف دائر کئے گئے 80, کیسز کی سماعت کی جس میں 15لاکھ سے زیادہ کا ریلیف دلوایا،10 عدد خراب میٹرز موقع پر تبدیل کروائے اور بستی مڈ درباری کا ٹرانسفارمر اپگریڈ کروا کے بجلی کی سپلائی بحال کروا دی، اور غوث پور کالونی کی بجلی کئ دنوں سے بند تھی سپلائی بحال کروا دی۔
میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کمشنر صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیۓ کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں ہم فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مزید براں کمشنر IRD خالد نزیر نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے- اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب اعلیٰ کے تعاون سے سائلین کو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے، لوگوں کی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ ٹیلی فون اور وٹس ایپ بھی ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں