81

*کراچی پریس کلب کا بڑا اقدام* *تمام کونسل ممبرز کی اسکروٹنی کی جائے گی* *وفاقی و صوبائی ادارے، مقامی حکومتیں، کارپوریشن*

*کراچی پریس کلب کا بڑا اقدام*

*تمام کونسل ممبرز کی اسکروٹنی کی جائے گی*

*وفاقی و صوبائی ادارے، مقامی حکومتیں، کارپوریشن*

*اتھارٹی اداروں میں ملازمت کرنے والے اراکین شامل ہیں*

*کے پی سی میں پانچ رکنی اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی گئی*

*اسکروٹنی کمیٹی 3 ماہ میں رپورٹ جمع کرائے گی*

*اسکروٹنی کمیٹی میں ریاض احمد، ابو الحسن، جاوید اصغر چوہدری، جمال خورشید، محمد اشرف شامل ہیں*

کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کا بڑا اقدام، کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کونسل ممبرز کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ھے، پہلے مرحلہ میں ایسے تمام کونسل ممبر کی اسکروٹنی کی جائے گی جو سرکاری ملازمت کرتے ہیں جن میں وفاقی و صوبائی ادارے، مقامی حکومتیں، کارپوریشن اور اتھارٹی اداروں میں ملازمت کرنے والے اراکین کی اسکروٹنی کیلئے پانچ رکنی اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی گئی ھے، اسکروٹنی کمیٹی اپنے قیام کے بعد سے تین ماہ کے اندر اندر اپنی ورکنگ رپورٹ مکمل کرکے سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد خان کے پاس جمع کرائے گی۔ اسکروٹنی کمیٹی میں ریاض احمد ساگر کنوینئر، ابو الحسن ممبر، جاوید اصغر چوہدری ممبر، جمال خورشید ممبر اور محمد اشرف بھٹی ممبر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں