سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز) کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں، ہلالِ احمر پنجاب کی مینجنگ کمیٹی کے اراکین، عبدالماجد چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی کی میزبانی میں نامور صحافیوں پر مشتمل پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد نے صوبائی ہیڈ کوارٹر اور مختلف فلاحی مراکز کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے بعد منعقدہ ایک بریفنگ سیشن میں قائم مقام سیکرٹری ہلالِ احمر پنجاب، راؤ ذکاء الرحمان نے تنظیم کی جاری انسانی فلاحی سرگرمیوں، انفراسٹرکچر میں توسیع اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اہم منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وفد میں پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چئیرمین افتخار خان، سیکرٹری نبیلہ اکبر، وزٹ کوآرڈینیٹر و ایڈیٹر ماہنامہ پھول محمد شعیب مرزا، فضل حسین اعوان، ندیم نظر، شہزاد چوہدری، سید بدر سعید، عقیل انجم اعوان، سلمان حمید کھوکھر ، رابعہ عظمت، فرزانہ چوہدری، اقراء مغل، عاصم لطیف چوہدری، تہزین طاہر، ڈاکٹر فائزہ طارق، عثمان حیدر، محمد عمار خان اور دیگر شامل تھے۔ کلب کے چیئرمین افتخار خان نے کلب کا تعارف کروایا اور کہا کہ ہم ہر اچھے ادارے کے پیغام اور خدمات کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ محمد شعیب مرزا نے کہا کہ ہلال احمر کی خدمات مثالی ہیں۔ خاص طور پر تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لیے خون کے عطیات لینا اور بچوں کو لگانا مشکل کام ہے، خون کا عطیہ دینے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایک منفرد پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہلالِ احمر پنجاب اپنی 100 سال سے زائد قدیم تاریخی عمارت کو اس کی اصل حالت میں محفوظ کر رہا ہے اور اسے “ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ میوزیم” میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ میوزیم نہ صرف تنظیم کی ایک صدی پر محیط انسانی خدمات کی تاریخ کو محفوظ کرے گا بلکہ اسے ایک تعلیمی اور ثقافتی مرکز کے طور پر بھی پیش کرے گا۔
مینجنگ کمیٹی کے اراکین عبدالماجد چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ءامتیاز) کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہلالِ احمر پنجاب کا ہر منصوبہ چیئرمین کی بصیرت اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عکاس ہے۔ ہماری مینجنگ کمیٹی، چیئرمین کی ہدایات کے مطابق ادارے کے فلاحی مشن کو شفافیت اور تندہی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔”
میڈیا وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری راؤ ذکاء الرحمان نے کہا: “ہمارا مقصد انسانی تکالیف کا بروقت اور معیاری ازالہ ہے۔ پی آر سی ایس ٹیچنگ ہسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل جدید ونگ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ تشخیصی سہولیات کو عالمی معیار پر لانے کے لیے جدید ترین سی ٹی اسکین اور ایم آر آئ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، جبکہ ڈائلیسس مراکز کا قیام بھی ہمارے صحت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔”
وفد کو تھیلیسیمیا سینٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت سہولیات، خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے او پی ڈی اور آئی پی ڈی کے خصوصی پروگرام، اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے چنیوٹ میں 26 گھروں کی تعمیر اور مون سون کے پیش نظر “ارلی ایکشن پروٹوکول” جیسے اقدامات کا عملی مشاہدہ کروایا گیا ۔
مستقبل کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کے لیے دو ماہ کا سمر مینٹورشپ پروگرام نئی نسل کو انسانیت کی خدمت کے لیے تیار کرنے کی ایک کڑی ہے۔
میڈیا وفد نے دورے کے دوران ہلالِ احمر پنجاب کی مینجنگ کمیٹی اور انتظامیہ کی ان کاوشوں کو سراہا اور اسے صوبے میں انسانی حقوق اور صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستحکم پیش رفت قرار دیا۔
میڈیا وفد کو بریفنگ دیتے ہوئ قائم مقام سیکرٹری راؤ ذکاء الرحمان نے کہا: “ہمارا مقصد انسانی تکالیف کا بروقت اور معیاری ازالہ ہے۔ پی آر سی ایس ٹیچنگ ہسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل جدید ونگ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ تشخیصی سہولیات کو عالمی معیار پر لانے کے لیے جدید ترین سی ٹی اسکین اور ایم آر آئ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، جبکہ ڈائلیسس مراکز کا قیام بھی ہمارے صحت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔”
وفد کو تھیلیسیمیا سینٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت سہولیات، خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے او پی ڈی اور آئی پی ڈی کے خصوصی پروگرام، اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے چنیوٹ میں 26 گھروں کی تعمیر اور مون سون کے پیش نظر “ارلی ایکشن پروٹوکول” جیسے اقدامات کا عملی مشاہدہ کروایا گیا۔ مستقبل کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کے لیے دو ماہ کا سمر مینٹورشپ پروگرام نئی نسل کو انسانیت کی خدمت کے لیے تیار کرنے کی ایک کڑی ہے۔ میڈیا وفد نے دورے کے دوران ہلالِ احمر پنجاب کی مینجنگ کمیٹی اور انتظامیہ کی ان کاوشوں کو سراہا اور اسے صوبے میں انسانی حقوق اور صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستحکم پیش رفت قرار دیا۔ آخر میں پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کی طرف سے ممبران مینجنگ کمیٹی عبدالماجد چوہدری ، ڈاکٹر شوکت علی اور سیکرٹری رائو ذکاء الرحمان اور بلڈ گروپ کی انچارج فوزیہ سعید کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ جبکہ ہلال احمر کی طرف سے عوام میں شعور کی بیداری کے حوالے سے خدمات پر وفد کے تمام اراکین کو ایوارڈز پیش کیے گئے ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی