8

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام کی مناسبت سےخوشاب چھتری چوک ،پُرانا چوک ،محلہ عالم پناہ اور دربار گھوڑے شاہ جلوسوں کے روٹس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے خصوصی دورہ کیا۔ اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نےمحرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پیچ ورک ،پانی کی فراہمی ،لائٹنگ، طبی ودیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ضلع بھر میں وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عزاداروں کو بہترین سکیورٹی، صاف پانی،لائیٹس طبی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔ محرم الحرام میں عزاداروں کو پرامن، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سی ای او ایم سی خوشاب کو عاشورہ کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے اہم احکامات صادر کیے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے جوہرآباد میں بھی محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر اے سی خوشاب اورسی ای او ضلع کونسل بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں