اپنی زندگی میں بچوں کے نام قیمتی جائیداد نہیں کرنی چاہیے : گلوکارہ ترنم ناز کے ساتھ بیٹے اور بیٹی کی انوکھی واردات ۔۔۔چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کر سکیں ۔۔۔۔۔تفصیلات جان کر ناصر ادیب بھی حیران رہ گئے ۔۔۔ ایک پوڈ کاسٹ میں جب مشہور گلوکارہ ترنم ناز سے انکشاف کیا کہ انکے بچے چھوٹے تھے تو انہوں نے اپنا بڑے چاؤ سے بنایا گھر آدھا آدھا بیٹے اور بیٹی کے نام کروا دیا کہ زندگی کا بھروسہ نہیں جو کام بعد مین کرنا ہے وہ پہلے کر لیں ۔۔۔ بیٹا اور بیٹی جوان ہوئے انکی شادیاں ہوئیں تو دونوں نے وہ گھر بیچ دیا اور کچھ عرصہ ترنم ناز بہت پریشان رہین مگر وہ کچھ نہ کر سکیں کہ گھر دونوں بچوں کے نام تھا اور وہ بالغ تھے ۔۔۔۔اسی گفتگو میں جب ترنم ناز نے کہا کہ حکومت کو فنکاروں کی مدد کرنی چاہیے اور پرائیڈ آف پرفارمنس والے فنکاروں کی ماہانہ امداد میں نہ صرف اضافہ کرنا چاہیے بلکہ اس امداد کی باعزت طریقے سے فنکار کے اکاؤنٹ میں منتقلی کی جانی چاہیے تو ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی بڑے فنکاروں کو 10 ہزار روپے کی امداد کے لیے جاز کیش کی دکانوں پر لائنوں میں کھڑے دیکھا ہے ، یہ فنکاروں کی قدر نہیں انکی بے عزتی کا طریقہ ہے ۔ ۔۔۔ناصر ادیب کے مطابق سب سے پہلی بات یہ کہ فنکار اپنے کیرئیر میں لاکھوں کروڑوں کماتے ہیں مگر اپنے برے دنوں کے لیے کچھ نہیں بچاتے اور پھر حکومتوں کو الزام دیتے ہیں ۔۔۔ یہاں تو یہ حال ہے کہ عمر شریف جیسا بڑا فنکار جو ایک ایک شو کے کئی کئی لاکھ روپے لیتا تھا جب وہ بیمار پڑا تو حکومت سے اپیل کی گئی کہ انکا علاج کروایا جائے ۔۔۔ یہاں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اپنے برے دنوں کے ذمہ دار خود فنکار ہوتے ہیں ، اگر یہ لوگ چاہیں تو بے عزت نہ ہوں بلکہ مشکل دن بھی اچھے طریقے سے گزار سکتے ہیں اگر کچھ پس انداز کیا ہو ۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]