September 5, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

صائمہ نور 5 مئی 1967 کو ملتان پنجاب میں پیدا ہوئیں ان کا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔

FB_IMG_1788486834451
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

صائمہ نور 5 مئی 1967 کو ملتان پنجاب میں پیدا ہوئیں ان کا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔ بچپن ہی سے انہیں اداکاری اور رقص کا شوق تھا، اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے روایتی پنجابی رقص اپنی نانی سے سیکھا ابتدائی تعلیم بھی اپنے آبائی شہر میں ہی حاصل کی
صائمہ کو فلم انڈسٹری میں نگینہ خانم نے متعارف کروایا اور ہدایتکار ایم اکرم خان نے فلم خطرناک میں انہیں سلطان راہی جیسے سپر اسٹار کے مقابل کاسٹ کیا اور فلم ناکام رہی فلم خطرناک کے بعد سلطان راہی کے ساتھ صائمہ کی مشہور فلموں میں ببرا جنگل کا قانون سخی بادشاہ چودری بادشاہ گجر دا ویر کالا راج ہاتھ خدا دا ویر گبر سکھ اتھرا گجر اور وحشی عورت صائمہ کی کردار نگاری کے حوالے سے بہترین فلم تھی وحشی عورت صائمہ کو جو اصل شہرت ملی فلم چوڑیاں سے
شروع میں صائمہ زیادہ تر پنجابی ایکشن فلموں میں سلطان راہی کے ساتھ نظر آئیں، مگر اصل پہچان انہیں ہدایتکار سید نور نے دی جنہوں نے انہیں اردو فلموں میں متعارف کروایا 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم چوڑیاں نے تاریخ رقم کر دی یہ فلم پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہوتی ہے اور ایک سنیما گھر میں مسلسل 2 سال تک چلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے اسی فلم نے صائمہ کو راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا اور وہ میرا ریما اور ریشم جیسی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ گئیں
فلم مجاجن 2006 میں 310 ہفتے چلی صائمہ نے 300 کے قریب فلموں میں کام کیا اور تقریباً ہر فلم جان دار ایکٹنگ کی چاہے وہ ایکشن، رومانس کامیڈی اور مافوق الفطرت ہو میں اپنی صلاحیت منوائی
ڈراموں کی دنیا میں انٹری
فلمی کیریئر کے عروج کے بعد صائمہ نے ٹیلی وژن کا رخ کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ پیا نام کا دیا تھا جو جیو ٹی وی پر نشر ہوا، جس میں انہوں۔نے ایک گلوکارہ کا کردار نبھایا اور اسے کافی پذیرائی ملی
اس کے بعد رنگ لاگا 2015 یہ میرا دیوانہ پن ہے 2015 ببن خالہ کی بیٹیاں 2018-2019 اور حال ہی میں مین منٹو نہیں ہوں 2025 جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا
صائمہ نور کی لاہور قلندر اور عشق لاہور بھی کامیاب رہی صائمہ نور کی بہت جلد انے والی فلم مکھو جس کی شوٹنگ لاہور میں جاری ہے؟

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0