رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) رنگپور بگھور کے ایک اور قابلِ فخر سپوت رانا محمد ایوب نے
رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) رنگپور بگھور کے ایک اور قابلِ فخر سپوت رانا محمد ایوب نے فارمیسی ٹیکنیشن (کیٹگری بی) کا کورس کامیابی سے مکمل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر علاقے کے عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر رانا محمد ایوب نے اپنی پے در پے کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم، اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت و رہنمائی کا ثمر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے حصول میں والدین کی دعائیں، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور مسلسل محنت بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔
عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رانا محمد ایوب مستقبل میں بھی اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور شعبۂ صحت میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
رانا محمد ایوب کی اس کامیابی کو علاقے کے لیے باعثِ مسرت اور نوجوانوں کے لیے محنت، لگن اور حصولِ علم کی اہمیت اجاگر کرنے والی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔