October 11, 2026

وڈھلانوالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد صابر وڈھل تحصیل نورپور تھل سے مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری انفارمیشن نامزد ۔ عوامی، سماجی،

IMG-20261011-WA0039

وڈھلانوالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد صابر وڈھل تحصیل نورپور تھل سے مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری انفارمیشن نامزد ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی،مذہبی ،سیاسی ، تجارتی ،کاروباری ، ادبی ،اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک محمد صابر وڈھل کا شمار علاقہ کی نامور سماجی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ وہ چاہ وڈھلانوالا کی معروف معزز زمیندار وڈھل فیملی کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ بطور سوشل ورکر ان کی علاقہ کےلیے گراں قدر خدمات دیں ۔ ان کا شمار جے یو آی ضلع خوشاب کے سرگرم کارکنوں میں بھی ہوتا ہے ۔ آپ انتہائی ہردلعزیز، پروقار، ملنسار،بردبار ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف وسیع حلقہ ءاحباب رکھتے ہیں ۔ آپ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی، سیاسی اور مذہبی حلقوں میں بہت مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ۔