چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے زوال کی تین بڑی وجوہات : بچپن کے ساتھی اور دوست پرویز ملک کے ساتھ کامیاب فلموں کا کریڈٹ لینا اور انکے ساتھ ٹیم کا ٹوٹنا اس زوال کی پہلی کڑی تھی ، جب کچھ نہیں تھے تو یہ سب ایک تھے اور جب ٹیم ورک کی وجہ سے مقبولیت آئی تو وحید مراد اور پرویز ملک نے اپنی اپنی جگہ پر تکبر کرنا شروع کردیا ،جب ٹیم ٹوٹی تو سب کچھ ختم ہونا شروع ہو گیا دوسری وجہ وحید مراد کی بے حد قدرتی اداکاری اور کامیابی فلمی ہیروئنوں کے شوہروں کو ایک آنکھ نہ بھائی ، زیبا بیگم اور شبنم کو وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا ،یوں مشہور ترین اداکاراؤں نے وحید مراد کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ یہ انکے ساتھ کیا ہو رہا ہے ،اسکے بعد مقبول ترین ہیرو وحید مراد نے فلموں میں اپنے قد سے چھوٹے رول ادا کرنا شروع کر دیے ، وحید مراد کے زوال کی تیسری وجہ انکا ایکسڈنٹ تھا ، کہا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا پریشانیوں میں مبتلا ہو کر وحید مراد نے کثرت سے شراب نوشی شروع کر دی اور ایک روز نشا کی حالت میں انکی کار ایک درخت سے جا ٹکرای اور انکا چہرہ بگڑ گیا ۔۔۔ وحید مراد کے ان برے اور مشکل دنوں میں انکی اہلیہ سلمیٰ مراد انکا ساتھ چھوڑ گئی ، وہ محفلوں میں جاتے تو کوئی ان سے بات کرنا بھی اپنی بے عزتی سمجھتا تھا ، مردانہ حسن کی علامت وحید مراد اپنا سوکھ کر کانٹا بن چکا تھا ، اسکا اپنا گھر اسے کاٹ کھانے کو دوڑتا چنانچہ وہ اداکارہ انیتا ایوب کی والدہ کے گھر چلا جاتا ، آخر ایک روز اسی گھر میں وحید مراد کی زندگی کا چراغٖ بجھ گیا ، رات وہ سونے کے لیے کمرے میں گئے اور صبح دروازہ توڑ کر کھولا گیا تو وحید مراد بے جان پائے گئے ، نہ جانے کتنے گھنٹے پہلے وہ انتقال کر چکے تھے ۔۔۔۔دعا ہے اللہ کریم پاکستان فلم انڈسٹری کے اس مقبول اور محبوب ترین ہیرو کے درجات بلند فرمائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]