نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نورپور تھل میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔
ڈی پی او خوشاب نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ
شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں.
عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے. کھلی کچہری میں ڈی ایس پی قائد آباد مہر جاوید اقبال اور ایس ایچ او محمد اعجاز دھول بھی موجودتھے۔