September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کوئی انہیں پنجاب کی “ہیر” کہتا تو کوئی پنجاب کی “حور” فردوس بیگم نے جو شُہرہ ، ناموری اور چاہت پائی وہ بہت کم آرٹسوں کے حِصّے میں آتی ہے ، 60 کی دہائی میں پاکستانی فلمی پردہ پر نمودار ہونیوالی

FB_IMG_1788339963073
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کوئی انہیں پنجاب کی “ہیر” کہتا تو کوئی پنجاب کی “حور” فردوس بیگم نے جو شُہرہ ، ناموری اور چاہت پائی وہ بہت کم آرٹسوں کے حِصّے میں آتی ہے ، 60 کی دہائی میں پاکستانی فلمی پردہ پر نمودار ہونیوالی پروین المعروف فردوس بیگم لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنی رہیں ، اس زمانے کے بزرگ انکے حوالے سے کئی روایات بیان کیا کرتے تھے، ایک بزرگ بتایا کرتے تھے کہ سندھ اور پنجاب کے کئی زمیندار فردوس بیگم کی اداؤں پر فدا تھے ، اور کچھ تو اپنی جائیدادیں نیلام کرکے لاہور ان سے شادی کے لیے جا پہنچے ، دراز قد، تیکھے نقوش اور قاتل ادائیں فردوس بیگم کے خدوخال کسی خالص پنجابی جٹی کے جیسے تھے ، پرانے بزرگوں کے مطابق پنجاب کی مُٹیاریں پہلے ایسی ہی ہوا کرتی تھیں ، اور انہیں بے حد پسند کیا جاتا تھا بعد میں سِلم،اسمارٹ اور دبلی پتلی ہیروئنز کا رواج آیا..
مگر پنجابی فلمی پردہ پر یہی موٹی ،تازی تگڑی ،مضبوط اور قد، کاٹھ والی ہیروئنز کا ہی راج رہا ۔۔۔
پنجابی فلمی پردہ کی پہلی مقبول ہیروئن فردوس کے بعد پھر انجمن پنجابی فلمی پردہ پر قابض رہیں انکے بعد اداکارہ صائمہ نے راج کیا، فردوس بیگم نے ایک بھرپور چاہت بھرا زمانہ فلمی پردہ پر گزارہ، سرحد کے آر ،پار انکی اداکاری ،حُسن و رقص کی دھوم رہی ، وہ بے پناہ چاہی اور سراہی گئیں ۔۔۔
مگر آخر کو ہر حسین چہرے نے گہنا جانا ہے اور مٹی میں ملکر مٹی ہو جانا ہے
رہے نام اللہ کا ۔۔۔
اللہ فردوس بیگم کی بے حساب بخشش فرمائیں ، آمین

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0