October 11, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالٰہی عاطف سے) صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، سئنیر صحافیوں ایم

IMG-20261010-WA0177

جوہرآباد (راجہ نورالٰہی عاطف سے) صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، سئنیر صحافیوں ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا، محمد نسیم ،تصور عباس بھٹی اور دیگر نے محمد اشرف کو چیئرمین اور حمزہ اشرف کو جنرل سیکرٹری فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوءے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ دونوں عہدیداران کی تقرری کو فوٹوگرافی کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
عوامی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے محمد اشرف کو چیئرمین اور حمزہ اشرف کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت ضلع خوشاب میں فوٹوگرافی کے شعبے کی ترقی، فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل اور باہمی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
مبارکباد دینے والوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ دونوں عہدیداران اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے فوٹوگرافروں کی فلاح و بہبود، نوجوان فوٹوگرافروں کی حوصلہ افزائی اور فوٹوگرافی کے فن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد اشرف اور حمزہ اشرف کو نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین۔