ملئے اکشے کھنہ جس کی فلم دھریندر نے بہت دھوم مچادی ہے کی پاکستانی پھوپی سے
ایسے تو بے شمار واقعات ہیں کہ کسی خاتون نے طلاق لینے۔ کیلئے جو وکیل کیا ، مقدمہ جیت کر اسی سے شادی کرلی لیکن ایک اداکارہ نے فیصلہ دینے والے جج سے بھی شادی کی۔
یہ اداکارہ نمو تھی ۔ جج جاوید دستگیر مرزا ، نمو کے دُکھوں ( اور حُسن ) سے اتنے متاثر ہوئے کہ اسے شادی کی پیشکش کردی، جو کافی غور کے بعد اس نے قبول کرلی اور پھر بہت کم فلموں میں آئی۔
نمو کا اصل نام نورین تھا، اس کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکار ونود کھنہ اور پاکستانی اداکار عابد بٹ کی بہن ہے. اس کے والد اداکار اور مصنف شہزادہ محمود متحدہ ہندوستان میں راج پال کے نام سے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے پہلی شادی ایک ہندو عورت سے کی، جن کے بطن سے پیدا ہونے والا بیٹا ونود کھنہ کے نام سے بڑا فلم اسٹار بنا۔ پاکستان بننے کے بعد شہزادہ محمود یہاں آگئے۔ کچھ عرصے بعدان کی بیوی ان کو چھوڑ کر بھارت چلی گئی ۔ لاہور میں انہوں نے دوسری شادی کی ، جس سے نِمو اور اس کے دو بھائی پیدا ہوئے۔ معروف ڈراما آرٹسٹ عابد بٹ نِمو کے بڑے بھائی تھے۔ نمو کی اپنے بھائی ونود کھنہ سے خط کتابت رہتی تھی. نِمو نے 113 فلموں میں کام کیا
(اسلم ملک صاحب کی پوسٹ سے استفادہ )