تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات، عوامی سہولت اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر یمین ثناء
تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات، عوامی سہولت اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر یمین ثناء
دکانداروں اور تاجروں سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹوپی
صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کا تجاوزات کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کا مقصد عوام کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور بازاروں کو منظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی قبضے سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا، منظم اور تجاوزات سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت، قانون کی پاسداری اور بہتر شہری ماحول ہماری ترجیح ہے