October 28, 2026

خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو تفصیلی بریفنگ

IMG-20261028-WA0245

خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو تفصیلی بریفنگ

ایڈوائزری کونسل صوبے میں صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت خیبرپختونخوا نگار جوہر

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران فاؤنڈیشن کے حکام نے صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی، سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے جاری اقدامات، اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ شرکاء کو فاؤنڈیشن کے انتظامی ڈھانچے، مالی نظم و نسق اور شفافیت کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے بریفنگ کو بغور سنا اور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر منصوبہ بندی، وسائل کا درست استعمال اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایڈوائزری کونسل صوبے میں صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے حکام نے محکمہ صحت کی رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔