October 28, 2026

افسانہ عنوان۔ غلطی تحریر۔ڈاکٹر پونم نورین

Screenshot_2026-10-28_211230.896

افسانہ
عنوان۔ غلطی
تحریر۔ڈاکٹر پونم نورین
غلطی جب بھی ہم انسانوں سے سر زد ہوتی ہے تو نہ صرف شدید ذہنی کوفت کا سبب بنتی ہے بلکہ انسانوں کو ان کی حیثیت،اوقات اور حدود کے بارے میں بھی واشگاف بتا جاتی ہے بے تحاشہ رلا جاتی ہے۔استنبول کا مرکزی ایئر پورٹ! جہاں دنیا بھر سے آۓ ہوۓ مختلف رنگ و نسل، مختلف زبانوں اور ثقا فتوں سے تعلق رکھنے والے مسافر، مہنگی کافی، رنگ برنگے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوۓ،ٹھنڈے میٹھے جوس پیتے ہوۓ ،وائ فائ کی سہولت سے دو دو ہاتھ کرتے ہوۓ اپنی اپنی پروازوں کے اوقات اور مقامات کی تلاش میں اتاولے دکھائ دیتے تھے۔ایک غیر معمولی ہلچل اور دھکم پیل سے الجھتا ہوا ہجوم بے کراں اور استنبول کا شیطان کی آنت کے طرح