71

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ جھِرک تھانے کی حدود میں چلہ سائٹ کے قریب آر ڈی

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

جھِرک تھانے کی حدود میں چلہ سائٹ کے قریب آر ڈی 189 پر واقع لنک کینال میں گزشتہ روز صبح تقریباً 10:30 بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گاؤں عاز محمد جاکھرو کی رہائشی شہناز دختر عبدالعلیم نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی۔ واقعے کے بعد آج دوسرے روز بھی لاپتہ بچی کی تلاش جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنماؤں ارشاد علی گندرو اور ساجد علی گندرو کی قیادت میں کینجھر کنزرویشن ٹیم کے رضاکار غوطہ خور مسلسل کینال میں تلاش کے عمل میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد اور ورثاء نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تلاش کے عمل کو مزید تیز کیا جائے، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں