کنری پولیس کی کامیاب کارروائی، اسکول چوری کیس میں 3 ملزمان گرفتار، 4 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد
کنری پولیس کی کامیاب کارروائی، اسکول چوری کیس میں 3 ملزمان گرفتار، 4 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد
ایس ایس پی عمرکوٹ محترمہ سہائی عزیز تالپور QPM PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع عمرکوٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تھانہ کنری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس گرامر اسکول کنری میں چوری کی واردات کے مقدمہ نمبر 193/2026 بجرم 457، 380، 34 PPC میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان:
محمد فراز ولد خیر محمد لشاری بلوچ
بلال ولد اصغر کھوسو/خاصخیلی
اختر ولد اظہر حسین کہیری
برآمدگی کی تفصیل:
نقد رقم: 3,70,000 روپے
دو ٹچ موبائل فون (Tecno): مالیت 70,000 روپے
کل برآمد شدہ مالیت: 4,40,000 روپے
کنری پولیس نے گرفتار ملزمان سے مکمل 4 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کر لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM PSP نے کنری پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
📌 ترجمان
ضلع پولیس عمرکوٹ
پی آر او ٹو ایس ایس پی عمرکوٹ