*دیامر میں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات، رابطہ پل اور واٹر چینلز تباہ*
دیامر میں گزشتہ رات مختلف وادیوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
مقامی پولیس کے مطابق سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات، درخت، فصلیں، رابطہ پل، پن چکیاں اور واٹرچینلز تباہ ہوئے، شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔
چلاس میں گونر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد شاہراہِ قراقرم رات سے ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔