google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
8

نازیبا گفتگو پر آر پی او فیصل آباد کا سخت ایکشن، انسپکٹر نوکری سے برخاست

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نازیبا گفتگو پر آر پی او فیصل آباد کا سخت ایکشن، انسپکٹر نوکری سے برخاست

فیصل آباد: خواتین سے بدسلوکی، ہراسمنٹ اور غیر اخلاقی رویے کے خلاف پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے سخت کارروائی کرتے ہوئے نازیبا گفتگو کے مرتکب انسپکٹر محسن منیر بسرا کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ایک خاتون نے اپنا مسئلہ آر پی او کے سامنے پیش کیا۔ خاتون کی شکایت پر معاملے کی انکوائری کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر محسن منیر بسرا کو بھی کھلی کچہری میں طلب کیا گیا۔

انکوائری کے دوران انسپکٹر محسن منیر بسرا کی جانب سے خاتون سے مبینہ طور پر نازیبا گفتگو اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا گیا، جس پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے انسپکٹر کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے واضح کیا کہ پولیس افسران اور اہلکار شہریوں، بالخصوص خواتین، کے ساتھ باوقار، مہذب اور شائستہ رویہ اختیار کریں۔ خواتین سے بدسلوکی، ہراسمنٹ یا کسی بھی قسم کا غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ خواتین کو باعزت، محفوظ اور پُرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ خواتین کے تحفظ اور انہیں انصاف کی بروقت فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ رویے اور شہریوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ اختیارات کا ناجائز استعمال یا شہریوں بالخصوص خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں