17

آسیہ: وہ بد قسمت بڑی اداکارہ جسے اپنے وطن میں قبر تک نصیب نہ ہُوئی :فلمی مورخین نے آسیہ کے پس

آسیہ: وہ بد قسمت بڑی اداکارہ جسے اپنے وطن میں قبر تک نصیب نہ ہُوئی :فلمی مورخین نے آسیہ کے پس پردہ حقائق پر بات کرتے ہُوئے لکھا تھا کہ وہ فلمی پردہ پر جسقدر سب سے آگے اورسب سے اوپر تھیں ،عین اسی طرح ذاتی زندگی میں وہ سب سے زیادہ مصائب کا شکار رہیں ، حتی کہ اپنی شہرہ آفاق فلم “مولا جٹ” کی کامیابی کے جب اس نے اپنا گھر شفٹ کیا تو دیکھنے والوں یہ منظر بھی دیکھا کہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ، ملکہِ حُسن اور پریوں کی شہزادی جیسے خطابات پانیوالی آسیہ بیگم اپنے گھر میں بالٹی پکڑے خود پینٹ کر رہی تھیں ، آسیہ کے ماموں اور والد اسکے پروموٹرز تھے جو جواری اور نشائی تھے اور وہ اکثر آسیہ کو جوے میں ہار جاتے تو پاکستان کی سب سے بڑی اس سُپر اسٹار کو کئی فلموں میں بلا معاوضہ کام کرنا پڑتا، آسیہ کے دکھوں کی داستان بہت طویل ہے ، فلموں کو خیر باد کہنے اور شادی کرکے کینیڈا شفٹ ہو جانے کے بعد بھی مصائب نے انکا پیچھا نہ چھوڑا ،حتی کہ اسکو اپنے وطن میں قبر بھی نصیب نہ ہو پائی تھی وہ آخری دنوں میں بیمار ہُوئیں اور وفات کے بعد کینیڈا میں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا تھا ،اللہ انکی بخشش فرمائیں ،آمین۔۔۔#fblifestyle

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں