19

تیرے ہتھ کی بے درد أ ۔۔آیا: اعجاز درانی عروج و زوال کی داستاں، فلم انڈسٹری کا رانجھا ،انکے جنازے میں فلمی دُنیا کے لوگ کیوں نہ شریک ہُوئے ؟

تیرے ہتھ کی بے درد أ ۔۔آیا: اعجاز درانی عروج و زوال کی داستاں، فلم انڈسٹری کا رانجھا ،انکے جنازے میں فلمی دُنیا کے لوگ کیوں نہ شریک ہُوئے ؟ اعجاز درانی کی جوانی باعث رشک تھی، وہ مردانہ وجاہت کا شاہکار تھے ، اس لیے برصغیر کی عظیم مُغنیہ میڈم نور جہاں ان پر مر مٹیں تھیں ، اور نورجہاں جیسی انا پرست خاتون نے اپنی انا کو اعجاز درانی کی خاطر ریزہ ریزہ کر ڈالا، شادی کے بعد وہ اعجاز درانی کے کپڑے، کھانا حتی کہ جوتے تک خود پالش کیا کرتی تھیں مگر اعجاز پھر فردوس کی اداؤں کے اسیر ہُوئے ،پھر چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا کہ نورجہاں کی ناقدری کر نیوالے اعجاز درانی کی محبوبہ فردوس نے انہیں چھوڑ کر انکے پرسنل سکریٹری سے نکاح کر لیا تھا ، فلمسٹار نغمہ کے سابق منیجر اور معروف یو ٹیوبر اکرم کاکا صاحب نے اعجاز درانی صاحب کا جنازہ پڑھا تھا وہ اپنے ایک وی ،لاگ میں بتاتے ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کے رانجھے ، پروڈیوسر و ہدایتکار اعجاز درانی کے جنازے میں انڈسٹری کے لوگوں نے شرکت نہیں کی ۔۔۔اور محض چند گنتی کے افراد ہی انکے جنازے میں شریک ہوئے تھے ، بقول میاں صاحب ،سدا نہ ماپے ،حُسن ،جوانی ،سدا نہ صُحبت یاراں ۔۔۔ #fblifestyle

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں