سرائیکی دھرتی کی پہچان، ڈاکٹر سعدیہ کمال
خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
خوبصورت شخصیت کی مالک ،خوش اخلاق، خوش گفتار، خوش لباس، پر وقار، ملنسار اور بردبار اوصاف سے متصف ڈاکٹر سعدیہ کمال کا شمار وطن عزیز کے نامور قلم کاروں میں ہوتا ہے ۔ آپ کمال لکھا ری ہیں ۔ آپ پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈائریکٹر اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری رہ چکی ہیں ۔ آپ ممتاز اینکر پرسن ہیں ۔ حضرت خواجہ غلام فرید پر پی ایچ ڈی، ڈاکٹر سعدیہ کمال ایک باصلاحیت خاتون اور فکر فرید رحمت اللہ علیہ کے فروغ کے لیے کافی عرصہ سے مصروف عمل ہیں ۔ سرائیکی وسیب کی لجپال، ڈاکٹر سعدیہ کمال نہایت ذہین انسان ہیں۔ آپ لوگوں سے ملاقات اور مکالمہ کرنے کا منفرد ہنر اور صلاحیت رکھتی ہیں ۔ آپ کی سرائیکی زبان کی ترویج کے لیے نہ صرف مثالی خدمات ہیں بلکہ آپ سرائیکی وسیب کی آواز ،پہچان ،مان اور سنجان ہیں ۔ شنا زبان ہو یا بروشسکی بلتی ڈومکی یا کھوار ہر زبان کی ترویج کے لیے کوشاں رہتی ہیں اور انہیں سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال انچارج اے پی پی سرائیکی سروس کی حیثیت سے بھی گرانقدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ جرات مندی کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اگر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی صحافتی زندگی کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ صحافت کے صحرا میں بھٹکتی بے چین روح ہیں۔ انہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ہمیشہ مثالی انداز سے نبھایا ہے ۔ بلا شبہ وہ اپنے کیریئر کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں ۔ در حقیقت ڈاکٹر سعدیہ کمال جہد پیہم اور محنت شاقہ پر یقین رکھنے والی باہمت خاتون ہے ۔ حصول منزل کے لیے ان کی کاوشیں لائق صد تحسین و آفرین ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال کا عزم و ہمت اور حوصلہ بہادری قابل داد ہے ۔ شہر اقتدار میں صحافت کے پرخار راستے پر کامیابی سے گامزن نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی سابق سینیئر وائس پریزیڈنٹ اور ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کی سینیئر اینکر پرسن ڈاکٹر سعدیہ کمال نے ہمیشہ ہر فورم پر سرائیکی وسیب کی اجتماعی فلاح بہبود کے لیے آواز بلند کی ہے ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال کی شخصیت سرائیکی وسب کی خواتین کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیلف میڈ لفظ کی شاندار تشریح ہیں ۔ سرائیکی وسیب کی مان ،شان ،آن بان اور پہچان ڈاکٹر سعدیہ کمال کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہے ۔ انہوں نے احمد پورشرقیہ سے اسلام آباد کے سفر میں کمال کی محنت کی ہے اور اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے زندگی میں کافی نشیب و فراز دیکھے ہیں لیکن ان کے پاءے استقلال میں کبھی لغزش نہیں آئی ۔ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف) کو کیونکہ “روہی ٹی وی” کا نمائندہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اس لیے یہ بات بخوبی میرے علم میں ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے روہی ٹی وی کے لیے بھی مثالی خدمات سر انجام دیں ۔ بعد ازاں نیشنل پریس کلب اسلام آاد کی سینیئر نائب صدر منتخب ہوئیں ۔ ٹی وی چینلز کے لیے بطور اینکر پرسن بھرپور طریقے سے کام کیا ۔ انہیں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اآج کل اے پی پی کی سرائیکی سروس کی انچارج کی حیثیت سے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہی ہیں ۔ سرائیکی وسیب کی پہچان ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سالگرہ کی مناسبت سے ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ان کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔ لہذا ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سالگرہ کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالی ا انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین
چند دعائیہ اشعارڈاکٹر صاحبہ کی نذر۔
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو