221

*جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ہماری عدالتیں جھوٹ کی فیکٹریاں اور آماجگاہ* جمعہ 05 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ہماری عدالتیں جھوٹ کی فیکٹریاں اور آماجگاہ*

جمعہ 05 جولائی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اللہ تعالیٰ نے جھوٹ کو کبیرہ گناہ قرار دیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ایک شخص آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں اسلام لانا چاہتا ہوں لیکن مجھ میں بہت سی برائیاں ہیں جنہیں میں چھوڑ نہیں سکتا آپ مجھے فرمائیے کہ میں کوئی ایک برائی چھوڑ دوں تو وہ میں چھوڑ دوں گا آپ نے اُس شخص سے فرمایا کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دو اُس شخص نے وعدہ کر لیا اور جھوٹ بولنا چھوڑدیا تو اِس کے جھوٹ بولنے کے چھوڑنے کے سبب اُس کی تمام برائیاں چُھٹ گئیں۔ اِس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ بولنا کتنی بڑی برائی ہے۔

*جھوٹ کی ابتدا*
اللہ تعالی کی آخری کتاب ہدایت، قرآن مجید کے مطابق سب سے پہلا جھوٹ شیطان نے بولا تھا اور حضرت آدم علیہ سلام اور اماں حوا سلام اللہ علیہا کو شجر ممنوعہ کا پھل کھانے کے لئے بہکایا اور یہ پہلا جھوٹ تھا۔

اس پر فتن دور میں سب سے زیادہ جھوٹ ڈراموں اور فلموں میں بولا جاتا ہے اور ٹیلی وژن ان جھوٹوں کی ماں ہے کیونکہ خبروں سے لیکر سیاسی و حکومتی بیانات جھوٹ کا پلندہ ہوتے ہیں جس سے عوام میں جھوٹ ترویج پکڑ چکا ہے اور دور حاضر میں ہماری عدالتیں جھوٹ کی فیکٹریاں ہیں اور وکلاء ان فیکٹریوں کے انجینیئر ہیں۔

*میری ذاتی راۓ کے مطابق وطن عزیز میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ عدالتوں میں ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ عدالتوں میں بولا جاتا ہے اور سب سے زیادہ رشوت ستانی بھی عدالتوں میں ہوتی ہے۔*

*ہاۓ اللہ! یہ ادارہ جس نے عدل و انصاف کرنا تھا وہ جھوٹ اور رشوت کی آماجگاہ بن گیا۔*

اب تو سچ نایاب ہوتا جا رہا۔ جھوٹے گواہ کھڑے کۓ جاتے ہیں وکلاء ان کو جھوٹے بیانات کی تدریب دیتے ہیں اور ججوں سے من پسند فیصلے کرواۓ جاتے ہیں۔ حکومت کے اعلی حکام جھوٹ بول کر اپنی حکومتیں بچا رہے ہیں۔

*انجام گلستاں کیا ہو گا*

*قارئین کرام سے ایک اہم گذارش*

€۔ جھوٹ مت بولیں کیونکہ یہ ایک بڑا گناہ ہے بلکہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

€۔ کہاوت ہے کہ ایک جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے نو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔

€۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔

€۔ سچ کو اپنا شیوہ بنا لیں اور ویسے بھی اس سیانے دور میں جھوٹ چھپتا نہیں۔

€۔ اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کے لئے جھوٹی قسموں کا سہارا نہ لیں۔
کیوں کہ جھوٹی قسم اٹھانا خود ایک کبیرہ گناہ ہے۔

€۔ جھوٹ بولنے سے انسان کا اعتبار جاتا رہتا ہے۔

€۔ جھوٹ بولنے سے سودا تو بک جاتا ہے مگر رزق حرام ہو جاتا ہے اور رزق میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔

*جھوٹ*
جھوٹ نہ بولو
جھوٹ برا ہے
جھوٹے کی ہے کاٹھ کی ہنڈیا
جو آگ پر رکھتے ہی فنا

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں سچا بنا دے اور جھوٹ سے نفرت دلا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں