September 5, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ننھیال* ہفتہ 05 ستمبر 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2026-09-04_070302.900
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ننھیال*

ہفتہ 05 ستمبر 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی حضرت آمنہ بنت وہب تھا اور ان کی پیدائش 535ء میں اور وفات 23 مئی 577ء میں ہوئی۔

حضرت آمنہ کے والد یعنی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نانا کا نام وہب بن عبد مناف تھا۔ آپ کا تعلق قبیلہ بنو زہرہ سے تھا جو قریش ہی کا ایک ذیلی قبیلہ تھا۔ آپ کا سلسلہ نسب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جدِ امجد عبد مناف بن قصی سے ملتا ہے۔

حضرت آمنہ کی والدہ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نانی کا نام بَرَّہ بنت عبدالعزی ابن عثمان ابن عبدالدار بن قصی بن کلاب بن مرہ ہے۔ برّہ کی والدہ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پرنانی کا نامی ام حبیب بنت اسد بن عبدالعزی بن قصی بن کلاب ابن مرہ ہے۔
(اصح السیر ص:۵)

*درود شریف*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .

ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

*الدعاء*
یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، پاک طیب رزق اور ان اعمال کا سوال کرتا ہوں جو تیرے ہاں مقبول ہوں۔

یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔

یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔

اے میرے رب میرے بدن کو عافیت دے، میری سماعت کو عافیت دے۔
میری بصارت کو عافیت دے، میری زبان کو عافیت دے۔ میرے دل کو عافیت دے۔

*ٹریلین ٹریلین درود و سلام ہو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے اہل بیت اور اہل و عیال پر اور ان گنت رحمتیں و فوز عظیم ہو امت محمدی پر*

آمین یا رب العالمین

تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0