عالمی یومِ ذیابیطس: ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں آگاہی و تقریب
:
عالمی یومِ ذیابیطس: ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں آگاہی و تقریب
عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں ذیابیطس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ ڈاکٹر ماریہ امداد اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔
اس موقع پر باقاعدگی سے بلڈ شوگر کے ٹیسٹ، متوازن اور صحت بخش غذا، جسمانی سرگرمی، طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی اور بروقت ڈاکٹر سے مشورے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ معاشرے کو ذیابیطس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دینا اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے تاکہ طویل المدتی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
یہ سرگرمی تحصیل ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کے اس عزم کی عکاس ہے کہ آگاہی، بچاؤ اور معیاری طبی سہولیات کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جائے۔
#WorldDiabetesDay #THQShorkot #ACShorkot #ZafarAhmad #DrMariaImdadMS #Shorkot #DiabetesAwareness #Punjab
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Commissioner Faisalabad DC Jhang