September 5, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) حیسکو میں سیفٹی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انسانی جان کا

IMG-20260905-WA0116
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) حیسکو میں سیفٹی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے نئے ملازمین ان ھدایات پر مکملعمل کریں : فیض اللہ ڈاہری، حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے نوابشاھ میں محکمے میں نئے بھرتی ہونے ملازمین کے لئے ایک سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل و تقسیم کے دوران ملازمین کی حفاظت حیسکو کی اولین ترجیح ہے، سیفٹی کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تمام فیلڈ ملازمین کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ لائن اسٹاف اور فیلڈ ملازمین اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین انتہائی حساس اور خطرناک ماحول میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، اس لیے کام شروع کرنے سے قبل تمام حفاظتی طریقہ کار مکمل کرنا ضروری ہے۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ لائن پر کام سے قبل مناسب اجازت، لائن کلیئرنس، ارتھنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ، سیفٹی بیلٹ، دستانے، سیفٹی شوز اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال لازمی بنایا جائے اور کسی بھی ملازم کو حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔فیض اللہ ڈاہری نے افسران اور سپروائزری اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو حفاظتی اصولوں کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کریں اور کام شروع ہونے سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کی جانچ کریں۔چیف ایگزیکٹو حیسکو نے واضح کیا کہ کوئی بھی کام، ہدف یا شکایت انسانی جان سے زیادہ اہم نہیں، اگر کسی مقام پر حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہوں تو کام روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو میں ایسا محفوظ ورک کلچر قائم کرنا ضروری ہے جہاں ہر ملازم اپنی اور اپنے ساتھی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر ملازم اپنے فرائض انجام دینے کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھر واپس پہنچے۔سیفٹی سیمینار میں حیسکو کے افسران ایس ای گلزاراحمدحیسکو میں سیفٹی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے: فیض اللہ ڈاہری

حیدرآباد: حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل و تقسیم کے دوران ملازمین کی حفاظت حیسکو کی اولین ترجیح ہے، سیفٹی کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تمام فیلڈ ملازمین کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ لائن اسٹاف اور فیلڈ ملازمین انتہائی حساس اور خطرناک ماحول میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، اس لیے کام شروع کرنے سے قبل تمام حفاظتی طریقہ کار مکمل کرنا ضروری ہے۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ لائن پر کام سے قبل مناسب اجازت، لائن کلیئرنس، ارتھنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ، سیفٹی بیلٹ، دستانے، سیفٹی شوز اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال لازمی بنایا جائے اور کسی بھی ملازم کو حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

فیض اللہ ڈاہری نے افسران اور سپروائزری اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو حفاظتی اصولوں کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کریں اور کام شروع ہونے سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کی جانچ کریں۔

چیف ایگزیکٹو حیسکو نے واضح کیا کہ کوئی بھی کام، ہدف یا شکایت انسانی جان سے زیادہ اہم نہیں، اگر کسی مقام پر حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہوں تو کام روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو میں ایسا محفوظ ورک کلچر قائم کرنا ضروری ہے جہاں ہر ملازم اپنی اور اپنے ساتھی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر ملازم اپنے فرائض انجام دینے کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھر واپس پہنچے۔

سیفٹی سیمینار میں حیسکو کے افسران، انجینئرز، لائن اسٹاف اور دیگر ملازمین نے شرکت کی اور حفاظتی اصولوں پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔ سمینار میں ھائیڈرو الیکٹرک یونین کے مرکزی چئیرمین عبداللطیف نظامانی حیسکو افسران ایس ای گلزار احمد دستی ،ایکس ای این مدثر مخدوم ، ایس ڈی اوز زمان بھٹی ،سروررند ، الطاف میرانی ، جاوید قریشی و انجینئرز، لائن اسٹاف اور دیگر ملازمین نے شرکت کی اور حفاظتی اصولوں پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0