September 23, 2026

ایف اے،ایف ایس سی،آٸی سی ایس وغیرہ کے امتحانات کے نتاٸیج کا اعلان کردیاگیا۔ ۔بچیاں پھر بازی لے گٸیں۔

IMG-20260923-WA0156

ایف اے،ایف ایس سی،آٸی سی ایس وغیرہ کے امتحانات کے نتاٸیج کا اعلان کردیاگیا۔
۔بچیاں پھر بازی لے گٸیں۔

میلسی(محمدمختارسولگی) پنجاب بھر میں آج ایف اے،ایف ایس سی،آٸی سی ایس وغیرہ کے امتحانات کے نتاٸیج کا اعلان کردیا گیا۔ تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے بھی
ایف اے،ایف ایس سی،آٸی سی ایس وغیرہ کے امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کے نتاٸیج کا اعلان کردیاگیا۔
ایف اے،ایف ایس سی،آٸی سی ایس وغیرہ کے امتحانات کے دینے والے طلباء و طالبات میں سے مجموعی طور پر طلباء کے مقابلے میں طالبات نے زیادہ نمبرز حاصل کٸیے اور کامیابی کے تناسب کے لحاظ سے بھی طالبات کامیاب رہیں۔ نواحی قصبہ دوکوٹہ کے نجی کالج “کپس”کالج کی طالبات نے 1200میں سے ملیحہ مریم نے 1138،کرن ندیم نے 1133اور ایرج اشفاق نے 1125 نمبرز حاصل کر کے تحصیل بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔جبکہ طلباء میں حافظ زبیر نے 1126، محمدرضوان نے 1123 نمبرزحاصل کٸیے۔ علاقے بھر کی تعلیمی و سماجی شخصیات نے
ایف اے،ایف ایس سی،آٸی سی ایس وغیرہ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید بہتر کامیابیوں کیلٸے نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔