November 15, 2026

پنجہ شریف (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے علاقے پنجہ شریف سے تعلق رکھنے والے ملک رفاقت

IMG-20261114-WA0136

پنجہ شریف (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے علاقے پنجہ شریف سے تعلق رکھنے والے ملک رفاقت علی رتیال ٹوانہ کے بھائی ملک ضیافت علی رتیال ٹوانہ کی تقریبِ ولیمہ نہایت شاندار اور پروقار انداز میں اوکھلی موہلہ میں منعقد ہوئی، جس میں معززین علاقہ، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دولہا کو ازدواجی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
شرکاء میں ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء، حافظ شیر علی کڑوگ ، سابق ڈی جی پوسٹ آفس حافظ ظفر علی کڑوگ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا ملک جاوید، ملک عبدالرحمان اعوان، سپرنٹنڈنٹ ایم ایل سی سرگودھا ڈی ایس پی سہیل خان، ڈی ایس پی ملک عرفان بھرتھ، ڈی ایس پی حیات اللہ خان، انسپکٹر فاروق حسنات، انسپکٹر جاوید کانجو، انسپکٹر نصر اللہ باجوہ اور سب انسپکٹر ملک ساجد اعوان و دیگرشامل تھے۔
شرکاء نے ملک ضیافت علی رتیال ٹوانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے خوشگوار، کامیاب اور خوشیوں بھری ازدواجی زندگی کی دعا کی۔