17

فیصل آباد کی صفیہ کے رنگین و سنگین کرتوت

فیصل آباد کی صفیہ کے رنگین و سنگین کرتوت : پہلے دوست بنا کر جلوے دکھائے پھر مقدمہ درج کروا دیا ، لیکن خود قانون کے شکنجے میں کیسے آئی ؟ تفصیلات کے مطابق ملزمہ صفیہ نعیم نے محمد شفیق کے خلاف تھانہ ویمن میں اپنے ساتھ زیا۔دتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو متاثرہ خاتون منحرف ہو گئی اور ملزم کو ڈسچارج کروا دیا ۔ایس ایس آئی او یو سرکل کوتوالی انسپکٹر نائلہ ظفر نے معاملے کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون نے ملزم کے ساتھ ساز باز کر کے اور بڑی رقم وصول کرکے عدالت سے اسے ڈسچارج کروایا۔انسپکٹر نائلہ ظفر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے اینٹی ر۔یپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمہ صفیہ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں