سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی بااثر افراد کی جانب سے بنڈی دھریجہ اور قادر پور کے جنگلات سے مٹی کی چوری کی اطلاع پر افتخار احمد
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
بااثر افراد کی جانب سے بنڈی دھریجہ اور قادر پور کے جنگلات سے مٹی کی چوری کی اطلاع پر افتخار احمد آرائیں کنزرویٹر آف فاریسٹ سرکل سکھر اور زیاد اللہ لغاری ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سکھر نے مشترکہ طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مٹی سے لدی تین ٹریکٹر ٹرالیوں کو پکڑ کر فوری طور پر تھانے پر پہنچ کر پولیس کو موقع پر طلب کرلیا۔
اس کے بعد مضبوط سیاسی اثر و رسوخ کے باوجود تھانہ قادر پور میں FIR NO.5 2026 درج کروائیں اور تینوں ٹریکٹروں کا چالان بھی کروایا۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر سکھر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات، نثار احمد میمن سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات سندھ اور اعلیٰ افسران کی سخت ہدایات ہیں کہ درختوں کی کٹائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنگلات سے مٹی کی چوری مین ملوث پائے جانے والے عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ درختوں کی کٹائی یا مٹی چوری کرنے والے کو معطل کر دیا جائے گا اور ایسے مجرم اہلکار کے خلاف مزید تادیبی کارروائی کی جائے گی۔