اندھا قانون ۔گونگا انصاف۔ اور بکاؤ عدالتیں : عدالت کی ناانصافی کا شکار میری بہن اپنے مق۔تول باپ اور بھائی کے نام پر قربان ہو گئی : چند روز قبل فیروزوالا کے گاؤں لبان والا میں شفقت بی بی کا بیہمانہ ق۔ت۔ل ۔۔۔انصاف کے لیے دھکے کھاتی خااتون کیسے ماری گئی ۔۔۔ بہن نے سب کچھ بتا دیا ۔۔۔۔۔اس خاتون کے مطابق شفقت میری چھوٹی بہن تھی ، ہماری زمین پر علاقے کا اعوان گروپ قبضہ کرنا چاہتا تھا لیکن 2 سال پہلے میرے 80 سالہ والد اور جوان بھائی نے مزاحمت کی تو ان ظالموں نے انہیں مار ڈالا ، بوڑھے باپ کو 75 ڈنڈے مارے گئے جو میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہے اور بھائی کو درجن گو۔لیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا ، ہمارا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے لیکن شفقت نے اسکی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے خود ان ظالموں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کیس کی مدعی بن گئی ، اس نے ہر جگہ پر اپنے والد اور بھائی کے کیس کا دفاع کیا ، بیان دیے اور اتنی بے خوف ہو کر لڑی کہ عدالت نے قا۔تلوں کو سزا سنا دی ۔ لیکن چند ماہ قبل ایک جج نے ڈٰیڑھ کروڑ روپیہ لیکر ہمارے مخالفوں کو بری کر دیا ۔ رہا ہونے کے بعد یہ اور بے خوف بن گئے لیکن اب انہوں نے خود وار کرنے کی بجائے ہماری بہن پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ کیس کی مدعیت سے باز آجاؤ ورنہ تمہارے دوسرے بھائی کو بھی مار ڈالیں گے تمہارا خاندان ختم کردیں گے ۔۔۔۔۔ لیکن میری بہن ذرا نہ ڈری اس نے صاف کہا کہ مرجاؤنگی کیس سے پیچھے نہیں ہٹوں گی ، اب ان ظالموں نے گھٹیا ترین طریقہ اپنایا میری بیوی کے شوہر کو اپنے ساتھ ملا لیا وہ پہلے ہی پیسے کا پجاری ہے ، اگر مرد ہوتا تو اپنی بیوی کا ساتھ دیتا لیکن اس نے مخالفوں سے 35 لاکھ روپے لے لیے اور اپنے بھتیجوں کو استعمال کیا انہیں چند لاکھ روپے کا لالچ دیا اور ان ظالموں نے بے پناہ تش۔دد کیا ، شفقت سے کیس سے پیچھے ہٹنے کو کہتے رہے لیکن جب اس نے ہار نہ مانی تو ظالموں نے اسے ق۔ت۔ل کر ڈالا ۔۔۔۔۔
ہماری وزیراعلیٰ مریم نواز ، سی سی ڈی اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ان ظالموں کے ظلم پر نوٹس لیا جائے نہ صرف شفقت بی بی کے قا۔تلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بلکہ ہمارے والد اور بھائی کے قا۔تلوں کو بھی سزا دی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔۔۔۔ #fblifestyle
سی ای او ایجوکیشن خوشاب محمد عیسیٰ لالی کے بھرپورعلم دوست اقدامات خصوصی تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف
بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے نئے تعمیر شدہ
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ڈویژن کی ایک اور قابل فخر بیٹی کا اعزاز
میلسی کے علاقے فتح پور میں پیش آنے والا یہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر گیا۔ ایک ہی گھر سے ماں اور اس