ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، آذربائیجان جانے والے 4 مسافر آف لوڈ۔
ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، آذربائیجان جانے والے 4 مسافر آف لوڈ۔
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر بعض ٹریول ایجنٹس کے رابطے میں تھے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے آذربائیجان جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر قطر ایئرویز کی پرواز QR-601 کے ذریعے قطر کے راستے آذربائیجان روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر لازمی پروٹیکٹر کلیئرنس پیش کرنے میں ناکام رہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر بعض ٹریول ایجنٹس کے رابطے میں تھے، جنہوں نے مبینہ طور پر بغیر رجسٹرڈ پروٹیکٹر کے ایئرپورٹ سے کلیئرنس دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔چاروں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تصدیق اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سفری سہولیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔