19

حکومت اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کا ڈراپ سین : این سی سی آئی اے ڈائریکٹر لاہور نے بڑی خبر دے

حکومت اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کا ڈراپ سین : این سی سی آئی اے ڈائریکٹر لاہور نے بڑی خبر دے دی ۔۔۔ اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست صرف 2 دن قبل آن لائن موصول ہوئی جبکہ اداکارہ کراچی میں تھیں اور تمام ثبوت انکے پاس تھے ۔ این سی سی آئی نے انکی درخواست کو نمبر لگا دیا اور جلد ثبوتوں کے ساتھ دفتر پہنچنے کو کہا ۔ آج اداکارہ مومنہ اقبال نے رابطہ کیا کہ وہ رات کو لاہور پہنچ جائیں گی چنانچہ ہم نے فوری طور پر ایم پی اے کو بھی کال کی اور انہیں پابند کیا کہ وہ کل بروز جمعرات دفتر میں پیش ہوں ۔ اعلیٰ افسران اداکارہ اور ایم پی اے کو علیحدہ اور آمنے سامنے بٹھا کر سارا معاملہ دیکھیں گے ثبوت ملاحظہ کیے جائیں گے اور اگر واقعی اداکارہ کے ساتھ ہرا۔سگی ، د۔ھمکیاں اور دیگر سنگین معاملات سامنے آئے تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ کوئی کتنا بڑا عہدیدار ہو یا سیاستدان ہو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں