یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کی پیشکش
یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کی پیشکش
مہوذی کائنیروگابا، جو یوگینڈا کے آرمی چیف ہیں، نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یوگینڈا کی افواج اس*رائیل کی حمایت میں لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، تاہم اگر اس*رائیل کو تباہ کرنے یا اسے شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگینڈا بھی میدان میں اترے گا۔
جنرل مہوذی کائنیروگابا کا کہنا تھا کہ اگر “اس*رائیلی بھائیوں” کو یوگینڈا کی مدد درکار ہوئی تو وہ صرف ایک کال پر ان کی حمایت کے لیے تیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں تقریباً 45 ہزار اہلکار شامل ہیں، جبکہ جنرل مہوذی ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے صاحبزادے بھی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں۔