October 12, 2026

ناہید اختر۔26ستمبر1956ء کو پیدا ہونے والی ناہید اختر کی تین بہنیں اور چار بھائی ہیں ناہید اختر کی گائیکی کے بہت سے رنگ ہیں انہوں نے پاپ گیت

FB_IMG_1788234649710

ناہید اختر۔26ستمبر1956ء کو پیدا ہونے والی ناہید اختر کی تین بہنیں اور چار بھائی ہیں ناہید اختر کی گائیکی کے بہت سے رنگ ہیں انہوں نے پاپ گیت بھی گائے غزلیں بھی گائیں لوک پنجابی گیت اور قوالیاں بھی گائیں پھر اپنی تیکھی آواز کی وجہ سے وہ بہت مقبول ہوئیں وہ شوخ گیت بھی گاتی تھیں اور المیہ گیت گانے میں بھی ان کا کوئی جواب نہیں تھا اس کے علاوہ ان کی یہ خوبی بھی بڑی زبردست تھی کہ وہ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلموں کیلئے گاتی تھیں
ان کی یہ خوش بختی تھی کہ انہیں پاکستان کے بہترین سنگیت کار ملے جنہوں نے ان کی آواز میں انتہائی خوبصورت گیت تخلیق کیے ایم اشرف اے حمید ناشاد کمال احمد نثار بزمی خلیل احمد تصدق حسین نذیر علی ماسٹر رفیق علی ماسٹر عنایت حسین بخشی وزیر اور طافو جیسے باکمال موسیقاروں نے ان سے بڑے دلکش گیت گوائے جو اب بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں
اس ذہین گلوکارہ نے بہت جلد اپنا ایک الگ مقام بنا لیا بہت سے لوگ حیران تھے کہ ناہید اختر نے آخراتنی جلدی کیسے یہ مقام حاصل کر لیا اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ وہ قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال تھیں انہیں شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وہ جو کہتے ہیں کہ نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی کے مصداق وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنا پر ترقی کی منازل طے کرتی رہیں۔ناہید اختر نے بڑے شاندار گانے گائے خاص طور پر اے نیر اور رجب علی کے ساتھ گائے ہوئے ان کے دو گانے بہت مقبول ہوئے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم اشرف وہ موسیقار تھے جن کی فلموں میں انہوں نے سب سے زیادہ گیت گائے کچھ کا کہنا ہے کہ پلے بیک گائیکی میں ایم اشرف نے ان کی بڑی مدد کی اور وہ ناہید اختر کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے ایم اشرف کی موسیقی میں ناہید اختر نے جو گیت گائے انہیں لازوال شہرت حاصل ہوئی۔ ان میں طربیہ اور المیہ دونوں قسم کے گیت شامل تھے۔ ایم اشرف کی جن فلموں میں ناہید اختر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ان میں ننھا فرشتہ پھول میرے گلشن کا شمع‘ زنجیر اناڑی دلربا جب جب پھول کھلے بے مثال آرزو صورت اور سیرت نوکر محبت زندگی ہے پھول اور شعلے دیکھا جائے گا گونج اٹھی شہنائی شبانہ انسان اور فرشتہ شمع محبت اف یہ بیویاں بیٹی محبت ایک کہانی درد سسرال اپنے ہوئے پرائے پلے بوائے ابھی تو میں جوان ہوں آگ اور زندگی اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں
ان فلموں کیلئے گائے ہوئے ناہ