*ٹائٹل : بیدار ھونے تک*
*عنوان: امریکہ و اسرائیل کی بین الاقوامی گھناؤنی سازشیں*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
امریکہ کا عزہ میں امن پروگرام اور تعمیرات کے پیچھے گھناؤنی سازشیں اور مکروہ نیت و فعل ھے۔ امریکہ اسرائیل کی بقاء اور گریٹر اسرائیل کیلئے سو سال سے متحرک رھا ھے یہی وجہ ھے کہ اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عرب اسٹیٹ اور ممالک کو اپاہج معزور اور انتہائی کمزور کرکے رکھ دیا جو مجاہدین اسلام رہنما سپہ سالار تھے انہیں سازش کے ذریعے شہید کروایا اور بیشتر کو جنگ کرکے تباہ وبرباد کیا۔ ستر سالہ دنیا کی تاریخ بتاتی ھے کہ سوائے پاکستان کے اسلامی ممالک میں کوئی ایک ملک نہیں جو امریکہ اور اسرائیل سے نبردآزما ہوسکے لیکن ایران واحد اسلامی ملک ھے جو بناء جوہری طاقت کے امریکہ اور اسرائیل سے نبردآزما ھے اور جنگ کرنے سے قطعی خائف نہیں یہی جذبہ ایمانی اور جذبہ شہادت امریکہ اور اسرائیل کے دلوں میں ایران کا خوف دبدبہ اور ڈر بٹھائے ہوئے ھے۔ قرآن و احادیث کا مفہوم ھے کہ اللہ کے ایمان یافتہ ایمان افروز بندوں جو تعداد میں قلیل ہونے کے باوجود کثیر غیر مسلموں پر رعب پیدا کردیگا آج اللہ کا فرمان حقیقت میں سامنے نظر آتا ھے مزید یہ کہ القدوس جھادی تنظیم کو بھی اللہ نے اپنے کرم و فضل میں لپیٹا ھوا ھے غزہ میں دنیا کی بدترین دہشتگردی ظلم و بربریت جو امریکہ اور اسرائیل نے جاری رکھا تمام تر کوشش کے باوجود تمام تر دنیاوی طاقت کے باوجود شکست سے دوچار نظر آتے رھے ہیں۔ حقیقت تو یہ ھے کہ بلی تھیلے سے باہر نکل چکی ھے۔ اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی اور اسرائیلی نمائندگان جن میں سینیٹرز اور پارلیمینٹیرین نے واضع اعلان کردیا ھے کہ مشرق وسطیٰ پورا کا پورا اسرائیل کی ملکیت ھے اسرائیل گریٹر ھے اس لئے یہ حصے نبی اسرائیل میں رھے ہیں اس کے علاوہ غیر وہ عرب حصے جہاں بنی اسرائیل کی حکومت رہی ہیں وہ بھی شامل کئے جائیں گے۔ دنیا جان چکی ھے کہ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کیلئے تمام حدیں پار کرتا چلا آرھا ھے جس میں تیزی تو دیکھی جارہی ھے تھمنے کا نام نہیں لے رھا۔ قرآن و احادیث کے مفہوم کے مطابق رب العزت اپنے امت محمدی ﷺ کو آگاہ اور متنبہ کرتے ہوئے بتایا ھے کہ یہ مشرک کافر غیر مسلم تمہاری ہرگز ہرگز دوست نہیں ہوسکتے وہ منافق اور جھوٹے ہیں جو تمہیں نقصان پہنچائے بغیر رہ نہیں سکتے۔ اب سمجھنے اور توجہ طلب بات یہ ھے کہ مسلم یہود اور عیسائی اسی مقام پر پہنچ رھے ہیں جس کی پیشگوئی چودہ سو سال قبل کردی گئی تھی۔ جب یہود و عیسائی مسجد اقصیٰ کو ڈھا کر ٹیمپل اسرائیل بنائیں گے تو ایک جانب یہودی و عیسائی اپنے آقا مسیح دجال کا آمد دیکھیں گے تو اس وقت مسلمان اپنے اندر آخری امام زمانہ حضرت محمد بن عبداللہ کو پائیں گے۔ معزز قارئین یہ وقت یہ زمانہ یہ دور ایمان والوں اور خاص کر امت مسلمہ کیلئے بہت بڑی آزمائش کا شروع ہوچکا ھے اسی دور کیلئے نبی کریم ﷺ نے جو کہا تھا اس کا مفہوم کچھ یوں ھے کہ آخیر دور میں ایک مسلم امتی صبح مسلمان ہوگا شام کافر اور شام مسلمان تو صبح کافر یعنی اس میں جھوٹ نفاق اور مناقت اس قدر بڑھ جائیگی کہ ایمان آتا جاتا رہیگا اور ایسے موقع پر موت آجائے تو کافر ہوکر بھی مرسکتا ھے اور مسلمان بھی اب ھم سب کی اپنی جان سے فکر سلامتی ایمان پر ہونی چاہئے اور ہمارا ایمان یہی ہونا چاہئے کہ ھم حق پرستوں کیساتھ ہیں اور جھاد فی سبیل اللہ کی حمایت کرتے ہیں۔ ھم نفرت کرتے ہیں امریکی اور اسرائیلی دہشتگردی سے، ھم نفرت کرتے ہیں غزہ کے نہتے معصوم بچوں بچیوں عورتوں مردوں نوجوانوں اور لڑکیوں اور پوری غزہ کی عوام کو دہشتگردی ظلم و بربریت کیساتھ بمباری کرکے۔ ھم مزمت کرتے ہیں امریکہ اور اسرائیل کے جھوٹے پلان جھوٹے وعدے اور جھوٹی قسموں پر ھم امریکہ اور اسرائیل کو دنیا کے بدترین بداخلاق بد کرداروں میں دیکھتے ہیں۔ ہم گریٹر اسرائیل کی شدید مزمت کرتے ہیں اور اسرائیل و امریکہ کے تمام حواریوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔