وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے سیکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔صفدر خان باغی
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے سیکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔صفدر خان باغی
سیاسی اختلافات اور تنقید کا جواب ذاتی حملوں کے بجائے دلیل، شواہد اور حقائق سے دیا جانا چاہیے۔مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر و سینئر رہنما صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی پر ذاتی تنقید، منفی بیانات اور سرکاری سیکیورٹی واپس لینے جیسے اقدامات افسوسناک ہیں۔ سیاسی اختلاف اور تنقید کا جواب ذاتی حملوں کے بجائے دلیل، شواہد اور حقائق سے دیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، ترجمان پنجاب اور وزیر مملکت اختیار ولی کو سیاسی رواداری اور اتحادی جماعتوں کے احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کا اپنا جواب جمع کرا دیا ہے، اب معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے ہے۔ اب بال مریم نواز صاحبہ کے کورٹ میں ہے کہ وہ سیاسی تدبر، سنجیدگی اور جمہوری روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں۔ احتساب اور شفافیت کا اصول سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، چاہے کوئی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں۔